شاباش! امریکیو پاکستانیوں کو مارتے جاؤ
صدر منتخب ہونے کے بعد جب آصف علی زرداری نیویارک پہنچے تو 12 نومبر 2008 کوامریکی سی آئ اے کے سربراہ جنرل مائکل ہیڈن نے اپنی ڈپٹی کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری سے ایک ملاقات کی -نامور امریکی صحافی باب وڈورڈ نے اپنی کتاب “اوباما کی جنگیں” Obama`s wars میں اس ملاقات کی تفصیل بیان کی ـ سی آئ اے سربراہ ڈرونز حملوں میں سویلین ھلاکتوں پر صدر صاحب کا رد عمل جاننا چایتے تھے – سی آی اے کے سربراہ 7 نومبر 2008 کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون میں ہلاک ہونے والے بعض امریکی اور مغربی شہریوں کی ہلاکت پر رد عمل جاننا چاہتے تھے- یہ سن کر صدر زرداری نے سی آئ اے کے سربراہ کو جواب دیا
Collateral damage worries you Americans.It doesnot worry me.
فلسفہ عشق
پچھلے دنوں ایک ناول عشق کا عین پڑ ھنے کا اتفاق ہوا ـ فلسفہ عشق کے بارے میں لاجواب کتاب ہے ـ آلِ رسول کی تعظیم کے بارے میں اس سے بہتر کتاب نہیں پڑھی بہت ہی مؤثر پیرائے میں بات سمجھائ گئ ہے ـ ناصر کاظمی کی اس غزل نے ناول کو چار چاند لگا دیے ہیں ـ
میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکھا تھا
میں وہ اسمِ عظیم ہوں، جس کو
جن و مَلک نے سجدہ کیا تھا
میں وہ صبرِ صمیم ہوں جس نے
بارِ امانت سر پہ لیا تھا
تو نے کیوں مِرا ہاتھ نہ پکڑا
میں جب رستے سے بھٹکا تھا
پہلی بارش بھیجنے والے
میں ترے درشن کا پیاسا تھا
افطاری اور ہمارا گردونواح
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت ہمارے دسترخوان پر مختلف اقسام کے لذیذ اور چٹخارےدار چارٹ،پکوڑے،سموسے اور ڈشز سجی ہوتی ہیں ـ جوں جوں افطاری کا وقت قریب آتا ہے دن بھر کے روزے کی وجہ سےہماری بھوک میں کئ گنا اضافہ ہوجاتاہے ـ اور جوں ہی اذان کی آواز کانوں میں گونجتی ہے تو ہم کھانوں سے پورا پورا انصاف کرنا شروع کر دیتے ہیں ـ
دن بھر کی بھوک اور پیاس کو اگر ہم ایک احساس کی شکل دے لیں کہ جن نعمتوں سے اللّٰہ ہمیں نواز رہا ہے ہمارے پڑوسی کہیں ان نعمتوں سے محروم تو نہیں ہیں اور اگر ایسا ہے تو ہم ان کو شریک کرلیں ـ ہمارے اس فعل سے اللّٰہ بھی ہم سے خوش ہو جائے گا اور ہمارے رزق میں بھی برکت پڑ جائے گی کیونکہ جو اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اللّٰہ اسے کئ گنا واپس کرتا ہے یہ اللّٰہ کا اپنے بندوں سے وعدہ ہےـ
This slideshow requires JavaScript.
یتیم بچّوں کا گھر ! آغوش
8 اکتوبر 2005 میں آنے والے زلزلےمیں ہزاروں بچےبے گھر اور یتیم ہوئے ـ الخدمت فاؤنڈیشن نے نہ صرف زلزلہ زدگان کی بھرپور مدد کی بلکہ یتیم اور بے گھر ہو جانے والے بچوں کو اپنی آغوش میں بھی لیاـ
اس عظیم مشن کے لئے ضلع اٹک میں یتیم بچوں کی مذہبی ، اخلاقی ، تعلیمی اور ذہنی آبیاری کے لئے آغوش قائم کیا گیا . آغوش کی عمارت جدید طرز تعمیر کا شاہکار نمونہ ہے. انتظامیہ بھی بہت قابل اور اپنی زمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نبھا رہی ہے. آغوش میں ایک لائبریری ، جدید کمپیوٹر لیب اور ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیل کی سہولیات بھی مہیا ہیں ـ بچے ایک گھر کی مانند زندگی گزار رہے ہیں ـ ماہرڈاکٹرز ہمیشہ بچوں کے صحت کی دیکھ بھال کے لئے دستیاب ہوتے ہیں.
اٹک میں یتیم بچوں کے لئے قائم کئے گئےادارے آغوش میں 200 سے زائد بچوں کے لئے رہنے سہنے کی گنجائش موجود ہے ـ آغوش میں ضلع اٹک کے مقامی بچے بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں ـ




